جھوٹے مدعیانِ نبوت اور ان کا انجام واقعات سوالات اور جوابات کے ساتھ
جھوٹے مدعیانِ نبوت کا انجام ہمیشہ رسوائی رہا۔ اس بلاگ میں مسیلمہ کذاب، اسود عنسی، طلحہ الاسدی اور قادیانی فتنے پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے۔ جھوٹے مدعیانِ نبوت اور ان کا انجام تعارف اسلام میں ختمِ نبوت ایک بنیادی عقیدہ ہے، جس کے مطابق حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نبوت نہیں مل سکتی۔ تاریخ میں ایسے کئی لوگ گزرے ہیں جنہوں نے جھوٹا دعویٰ کیا، لیکن اسلام نے ہمیشہ ان کا پردہ چاک کیا اور انہیں ذلت و رسوائی نصیب ہوئی۔ --- مسیلمہ کذاب مسیلمہ کا تعلق بنی حنیفہ قبیلے سے تھا۔ اس نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا اور اپنے قبیلے کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی۔ آخرکار مسیلمہ کذاب قتل ہوا اور اس کا فتہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا۔ --- اسود عنسی یمن کا رہائشی اسود عنسی بھی نبوت کا جھوٹا دعوے دار تھا۔ اس نے اپنے علاقے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، لیکن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی اس...