حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت طیبہ مکمل سوالات اور جوابات کے ساتھ
حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریبی ساتھی اور پھوپھی زاد بھائی تھے۔ آپ نے 15 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا اور ہمیشہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔ عشرہ مبشرہ میں شامل ہونے کی سعادت پائی اور بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں۔ حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی پیدائش حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے والدین نے آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا نام زبیر رکھا آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی کنیت ابو عبداللہ تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا یہی نام پسند تھا حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کا تعلق حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کا تعلق قریش کی شاخ بنو اسد سے تھا آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا تعلق پانچویں پشت سے رسول اللہ صلی اللہ وسلم سے جا ملتا ہے آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ کا نام صفیہ بنت عبد المطلب تھا آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں اس طرح آپ رضی الل...